پیر مظہرالحق کا بیان پاکستان دشمنی اور سندھ تقسیم کرنے کی سازش ہے: ڈاکٹرفاروق ستار

پیر مظہرالحق کا بیان پاکستان دشمنی اور سندھ تقسیم کرنے کی سازش ہے: ...
پیر مظہرالحق کا بیان پاکستان دشمنی اور سندھ تقسیم کرنے کی سازش ہے: ڈاکٹرفاروق ستار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ صوبائی وزیرتعلیم پیر مظہرالحق کا بیان پاکستان دشمنی اور سندھ تقسیم کرنے کی سازش ہے ۔ کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب میں فاروق ستار کاکہناتھاکہ پیر مظہر الحق کے بیان سے پیپلزپارٹی کا اصل چہرہ بے نقاب ہواہے ،وزیرموصوف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ،صرف کراچی نہیں بلکہ آج پوراسندھ سراپا احتجاج ہے ۔اُ ن کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی سندھ کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلناچاہتی ہے ۔

مزید :

کراچی -