امیدواروں کی ڈگریوں کے تصدیق کیلئے خصوصی سیل تشکیل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امیدواروں کی ڈگریوں کے تصدیق کیلئے اعلی تعلیمی کمیشن نے خصوصی سیل تشکیل دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی سیل ایچ ای سی کے سینئر افسران پر مشتمل ہے، ڈگریوں کی تصدیق کیلئے صرف خصوصی سیل سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ڈگریاں فوری تصدیق کے بعد واپس کر دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اب تک 200 سے زائد ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہوئی۔