بدبو دار نظام کے بدبودار آئین کی وجہ سے خلاف ورزی کی: شاہد عزیز

بدبو دار نظام کے بدبودار آئین کی وجہ سے خلاف ورزی کی: شاہد عزیز
بدبو دار نظام کے بدبودار آئین کی وجہ سے خلاف ورزی کی: شاہد عزیز

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد عزیز نے فوجی بغاوت پر اپنے اور اپنے ساتھیوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت مشروط کارروائی پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور کہا ہے کہ آئین توڑنے کا مقدمہ ملک برباد کرنے والے تمام لوگوں پر بھی چلایا جائے،ان کے خلاف بھی کارروائی ہو جنہوں نے ملک کو تباہ کیا۔ جیو نیوز کے مطابق آرٹیکل 6 کے تحت سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ آئین کی خلاف ورزی اس لئے کی یہ بدبودار نظام کا بدبودار آئین ہے۔آئین کی آڑ لے کر حکمران ملک میں خون خرابہ پھیلا رہے ہیں،آئین وہ ہے جو عوام بنائیں۔جس کا ساتھ دیا اس پر ندامت ہے، وہ بھی اس نظام کا حصہ بن گیا۔انہوں نے کہا کہ وزارت اور انٹرویوز کیلئے نام جنرل احسان لے آتے تھے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -