حیدرآباد میں یونیورسٹی نہ بنانے کی کوئی بات نہیں کی:مظہر الحق

حیدرآباد میں یونیورسٹی نہ بنانے کی کوئی بات نہیں کی:مظہر الحق
 حیدرآباد میں یونیورسٹی نہ بنانے کی کوئی بات نہیں کی:مظہر الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی نہ بنانے کی بات نہیں کی، ایک نہیں، دو تین جامعات بنائیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سازشوں سے مراد یہ نہیں تھی کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی نہیں بننے دیں گے بلکہ ان کا اشارہ سندھ یونیورسٹی کے معاملات کی جانب تھا۔ سندھ یونیورسٹی کے اساتذہ کو ایچ ای سی کی جانب سے اسکالر شپ نہیں دی گئیں۔ اساتذہ اور وائس چانسلر کی لڑائی سے تدریسی ماحول خراب ہورہا ہے، سندھ یونیورسٹی کے خلاف سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کو ایس ایم ایس بھی کیا تھا کہ انہوں نے حیدرآباد میں یونیورسٹی نہ بننے دینے کا نہیں کہا جس پر فیصل سبزوری نے انہیںوضاحت کرنے کا کہا۔پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں ایک نہیں بلکہ دو تین یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی ،تین دن پہلے ہی انہوں نے لطیف آباد میں یونیورسٹی بنانے کا چارٹر دیا ہے۔

مزید :

کراچی -