پیرمظہرالحق کے بیان پر ایم کیو ایم کاسندھ میں یوم احتجاج

پیرمظہرالحق کے بیان پر ایم کیو ایم کاسندھ میں یوم احتجاج
پیرمظہرالحق کے بیان پر ایم کیو ایم کاسندھ میں یوم احتجاج

  

کراچی(مانیٹرنگ ذڈیسک) پیرمظہرالحق کے بیان پر ایم کیو ایم کاسندھ میں یوم احتجاج، کراچی حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے، فاروق ستار کہتے ہیں کہ پیرمظہرکابیان علم دشمنی اور سندھ کی تقسیم کی سازش ہے۔ایک سال تک یونیورسٹی بنانے کی تسلیاں دی گئیں،اب کہتے ہیں نہیں بننے دیں گے۔یونیورسٹی کا قیام روکنے سے متعلق پیرمظہرالحق کے بیان پرایم کیو ایم نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ حیدرآباد میں شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی، مشتعل افراد نے کئی مقامات پرٹائر نذر آتش کئے، سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہا، جبکہ کاروباری مراکز ، پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن بند رہے۔ حیدرآباد سے کراچی اور اندرون سندھ چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول سے انتہائی کم رہی۔ پریس کلب پر مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی،، لاڑکانہ میں ایم کیو ایم کی جانب سے لاڑکانہ زون سے جناح باغ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جامشوروزون کی جانب سے بیان کیخلاف ریلی نکالی گئی جس کے بعد کارکنان نے پریس کلب پر مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ نوابشاہ، سانگھڑ، کھپرو، ٹنڈو آدم ، شہدادپور سمیت دیگر شہروں میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوئے جس میں کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔

مزید :

قومی -