حکمران وعدے وفاکرتے تو انتخابات سے نہ ڈرتے ،نوےدانجم

حکمران وعدے وفاکرتے تو انتخابات سے نہ ڈرتے ،نوےدانجم

  

لاہور (پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ممتاز رہنمااور ممبر پنجاب اسمبلی میاں نویدانجم نے کہا ہے کہ نادان اوربدعنوان حکمرانوں کیلئے بندگلی سے نکلناآسان نہیں۔ اگرحکمران عوام کی خدمت اوروعدے وفا کرتے توآج انتخاب یااحتساب سے نہ ڈرتے۔بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعدپیپلزپارٹی راتوں رات زرداری لیگ بن گئی ۔عوام زربابااوراس کے حواریوں کاانتخابات میں صرف مستردنہیں کریں گے بلکہ انہیں نشان عبرت بنادیں گے۔وفاقی وربدعنوان حکومت کے زیرانتظام کوئی کرپشن سے پاک نہیں ،زرداری لیگ کوکرپشن کی میراتھن ریس میں نمبرون پوزیشن مبارک ہو،ریکارڈ کرپشن کرنے پرارباب اقتدار کانام گینزبک آف ورلڈریکارڈ میں درج کردیا گیا ہے ۔وہ اپنے حلقہ انتخاب میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔میاں نویدانجم نے مزید کہا کہ قومی لٹیروں اورقومی مجرموں کایوم احتساب آ پہنچا ہے،سونامی خان پوائنٹ سکورنگ اورنوجوانوں کومایوس کرنا بند کریں۔نادان اورنااہل حکمرانوں نے جمہوری قوتوں کی طاقت کوچیلنج کرکے بہت بڑی حماقت کی ہے،انہیں الیکشن میں اس غلطی کاخمیازہ بھگتناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی انتخابات سے فرارکی سازش کامیاب نہیں ہونے دیںگے لہٰذاءوہ شرافت سے تاریخ کااعلان کر دیں۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ اورطاہرالقادری کے بیانات میں صدرزرداری کی سوچ جھلکتی ہے ،ان کٹھ پتلیوںکی ڈوریاں ایوان صدر سے ہلائی جاتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -