ہماری صفوں میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے موجود ہیں:کائرہ

ہماری صفوں میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے موجود ہیں:کائرہ
ہماری صفوں میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے موجود ہیں:کائرہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ کا کہاہے کہ پاکستان میں جب جمہوریت نہ رہی تو ملک دو ٹکڑے ہو گا۔ جمہوری روایات پنپتی رہتیں تو ملک کبھی دولخت نہ ہوتا۔ مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ غیر جمہوری معاشروں میں بھی اب جمہوری اقدارجنم لے رہی ہیں ، پاکستان کیلئے بھی جمہوریت ہی واحد ذریعہ نجات ہے۔ یہاں انقلاب نہیں آنا ، سب نے مل کر تبدیلی لانی ہے۔ طالبان کیخلاف جنگ اور مذاکرات اپنی جگہ تاہم اہم بات عوام کا ذہن تبدیل کرنا ہے۔ آج دہشت گرد بھاگ رہے ہیں لیکن ہماری صفوں میں ان کی حمایت کرنے والے موجود ہیں۔

مزید :

قومی -