محنت کش صنعتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، احسان الدین قریشی

محنت کش صنعتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، احسان الدین قریشی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر محنت پنجاب حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کے والدین کی اقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے محکمہ لیبر نے مائیکرو کریڈٹ کی صورت میں آسان شرائط پربلا سود7.5 کروڑ روپے کے قرضہ جات مزدوروں کو فراہم کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لاہور و قصوراضلاع کے بھٹوں پر200 نان فارمل سکولوں میں سات ہزار بچے و نوجوان زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیمپ لگا کر 1300بھٹہ مزدورں کا علاج کیا گیا جبکہ 5700بھٹہ مزدوروں کو قومی شناختی کارڈ جاری کیے گئے تاکہ انہیں ملکی ترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جاسکے۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی احسان الدین قریشی نے کہاکہ محنت کش ہمارے صنعتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںاورپنجاب حکومت نے مزدور کی کم ازکم ماہانہ اجرت 9ہزا ر روپے مقرر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صنعتی کارکنان کی ہر بیٹی اور خاتون کارکن کی شادی کے لئے گرانٹ 70ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دی ہے جبکہ کارکن کی موت کی صورت میں اس کے لواحقین کو دی جانے والی ڈیتھ گرانٹ 3لاکھ روپے سے بڑھا کر 5لاکھ روپے کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مزدوروں کے لئے 1296رہائشی فلیٹس ڈیفنس روڈ لاہور اور 303رہائشی مکانات مظفر گڑھ میں تعمیر کر کے فراہم کئے ہیں جبکہ موجودہ مالی سال کے دوران سیالکوٹ، گوجرانوالہ او ر ملتان میں محنت کشوں کے لئے 2ہزار سے زائد رہائشی یونٹس تعمیر کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -