محکمہ خوراک 40لاکھ، پاسکو 20لاکھ ٹن گندم کی خریداری یقینی بنائے، ابراہیم مغل

محکمہ خوراک 40لاکھ، پاسکو 20لاکھ ٹن گندم کی خریداری یقینی بنائے، ابراہیم مغل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) آئندہ گندم کی کٹائی پر محکمہ خوراک پنجاب 40لاکھ ٹن اور پاسکو 20لاکھ ٹن گندم کی خریداری یقینی بنائے یہ بات چئیرمین ایگری فورم ڈاکٹر ابراہیم مغل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ نئی فصل آنے میں چند ہفتے باقی ہیں لہذا محکمہ خوراک اور پاسکو گندم خریداری کےلئے 4کروڑ خالی بوریاں اور 4کروڑ پلاسٹک کے تھیلوں کا فوری انتظام کرے گندم کی کٹائی کے دوران موسم خراب ہو جایا کرتاہے لہذا خریداری کے ذمہ داران 15مئی تک 60لاکھ ٹن گندم پنجاب سے خرید کر محفوظ کرلیں ۔ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا کہ گوداموں اور گنجیوں کو مارچ کے آخر تک مکمل کرلیںانہوںنے کہا کہ 60لاکھ ٹن گندم کےلئے 180 ارب روپے کی رقم کا بھی محکمہ جات فوری بندوبست کرے بین الاقوامی طور پر 1400 روپے من بکنے والی گندم پاکستانی کسانوں سے 1200روپے من خریدی جائے گی یوں یہ 30روپے کلو گندم بنتی ہے اور صارفین کو اس کا آٹا 32روپے کلو ملنا چاہیے۔ڈاکٹر ابراہیم مغل نے واضح کیا کہ محکمہ خوراک اور پاسکوخریداری کےلئے کم از کم 750خریداری مرکز یقینی بنائے انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاسکو جو گندم خریدے اس میں سے 10لاکھ ٹن صوبہ خیبر پختنوخواہ 5لاکھ ٹن صوبہ بلوچستان میں سٹور کرے اور وہاں کی عوام کو ضرورت کے مطابق فراہم کرے انہوں نے یہ بھی بات واضح کردی کہ آنے والی خریداری میں مڈل مین، بیوپاری اور سٹاکسٹ کا کردار محدود کیا جانا چاہیے۔