سانحہ بلدیہ میں جاں بحق 17نا قابل شناخت افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سانحہ بلدیہ میں جاں بحق 17نا قابل شناخت افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
سانحہ بلدیہ میں جاں بحق 17نا قابل شناخت افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ بلدیہ میں جاں بحق 17نا قابل شناخت افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔نمازجنازہ بلدیہ ٹاو¿ن کے اکبر شہید گراو¿نڈ میں ادا کی گئی،جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ایدھی سرد خانے سے 17 میتوں کو نمبرز لگا کر تابوتوں میں منتقل کیا گیا۔تمام باکسزز پر ڈی این اے کوڈ اور ایدھی سرد خانے کے نمبرز لگائے گئے۔عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر میتوں کی تدفین کی جا رہی ہے۔نمونوں سے شناخت کے بعد ورثا نے خواہش ظاہر کی تو قبر پر میت کے نام کا کتبہ لگا دیا جائے گا۔

مزید :

کراچی -