سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

  

لاہور( سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمدعرفان الہٰی کی زیرصدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2013-14کے نئے منصوبہ جات کا جائزہ لینے کے لیے ایک محکمانہ میٹنگ کاانعقاد ہواجس میں منصورقادرایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک، ڈاکٹرافتخار علی ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل)، خالد محمود چوہدری ڈپٹی سیکرٹری (پلاننگ)، ڈاکٹر محمد نواز سعید ڈائریکٹرجنرل (توسیع)، ڈاکٹرظفرجمیل گل ڈائریکٹرجنرل(ریسرچ)، ڈاکٹر اسرارحسین ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن اور ڈاکٹر فیاض محمودڈائریکٹراایل پی آر آئی بہادرنگرنے شرکت کی۔ میٹنگ میں جانوروںکو منہ کھرکی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے جدیدٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے میگاپراجیکٹس اوراس کی فزیبلٹی رپورٹ تیارکرنے کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ دیہی سطح پرمرغبانی کو وسعت دینے اوربیماریوںسے محفوظ رکھنے کے لیے PC-Iبنانے کی ہدایت دی گئی۔ صوبہ بھرمیں انرجی کی کمی کوپوراکرنے کے لیے 11لائیوسٹاک فارمز(کلورکوٹ، رکھ غلاماں،خوشاب،جوگیت پیر، رکھ ماہنی، چک کٹورہ، ہارون آباد، جہانگیرآباد، 205ٹی ڈی اے، کھیری مورت اورکرانی والا) پربائیوگیس پلانٹس کی تنصیب، لوہانی،داجل اوردھنی نسل کی گائیوں کی ترقی و تحفظ کے لیے علیحدہ علیحدہ منصوبہ جات کے علاوہ ڈیرہ غازیخان میں بھیڑ بکریوںکی تحقیق وترقی کے لیے الگ انسٹیٹیوٹ کے قیام اورصوبہ بھرمیں کم دودھ دینے والی غیرنسلی دیسی گائیوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے غیرملکی نسلوںسے کراس بریڈنگ کے منصوبہ جات کی منظوری دی گئی۔ محمدعرفان الہٰی سیکرٹری لائیوسٹاک نے ڈائریکٹرجنرل (توسیع) اور ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ بالامنصوبہ جات کے تمامPC-I پبلک و پرائیویٹ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد جلد از جلدمحکمہ لائیوسٹاک کو ارسال کریں تاکہ ضروری کاروائی کرکے ان منصوبہ جات کی منظوری کے بعد آئندہ سال زیرِعمل لایاجاسکے۔ علاوہ ازیں سیکرٹری لائیوسٹاک نے ڈائریکٹرجنرل(ریسرچ)اورڈائریکٹرLPRIبہادرنگر کوہدایت دی کہ سبز چارہ جات اورچولستان کے علاقے میں جانوروںکی غذائی ضروریات پوراکرنے کے لیے جڑی بوٹیاں اورپودا جات پرتحقیق کے لیے منصوبہ بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -