موسلادھار بارش نشےبی علاقے وزےر آب ٹرےفک گھنٹوں جام

موسلادھار بارش نشےبی علاقے وزےر آب ٹرےفک گھنٹوں جام

  

                                     لاہور(عوامی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت مےں گزشتہ روز موسلاد ھاربارش ہونے سے کئی نشےبی علاقے زےرآب آگئے گلےاں ،محلے ندی نالوں کی صورت پےش کرنے لگے شہر کی مختلف شاہراوں پر بارش کے باعث ٹرےفک جام رہی گاڑےوں کی لمبی قطارےں لگ گئےں شہری کئی کئی گھنٹے ٹرےفک مےں پھنسے رہے شہرےوں کو شدےد مشکلات درپےش کاروباری افراد وقت پر دفاتر مےں نہ پہنچ سکے، بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں مےں ٹرےفک حادثات بھی پےش آئے سبزہ زار کے علاقے مےں اےک موٹرسائےکل سوار موٹڑسائےکل پھسلنے سے گرکرشدےدزخمی ہوگےاجسے طبی امداد کےلئے ہسپتال لے جاےاگےا تفصےلات کے مطابق گزشتہ دوروز سے لاہور شہر مےں جاری رہنے والی بارش کے باعث کئی نشےبی علاقے زےرآب آگئے،گلےاں،محلے ندی نالوں کی صورت اختےار کرگئے جس کے باعث پےدل چلنے والوں کو شدےد مشکلات کا سامنا کرناپڑابارش کے باعث ڈےوٹی پر مامور وارڈنز بھی مختلف شاہراہوں پرڈےوٹی سے غائب پائے گئے جس کے باعث ٹرےفک کانظام درہم برہم ہوکررہ گےا فےروزپورروڈ،جےل روڈ ،مال روڈ پر گاڑےوں کی لمبی قطارےں لگ گئےں شہری کئی کئی گھنٹے ٹرےفک مےں خوار ہوتے رہے کاروباری افراد وقت پر دفاتر پہنچنے سے قاصررہ گئے۔بارش سے ٹھنڈکی شدت مےں اےک بار پھر اضافہ ہوگےا،شہری بارش اور ٹھنڈکی پرواہ نہ کرتے ہوئے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سموسے پکوڑوں کی دکانوں کا رخ کرتے ہوئے پائے گئے،موسم کے اچانک بدلنے سے سردی کی لہر اےک بارپھر لوٹ آئی ہے مگرزندہ دلان لاہور نے موسم کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مختلف سموسے اور پکوڑوں کی دکانوںکا رخ کرلےا دکانوں پر شہرےوں کا بے تحاشارش پاےاگےا اس صودتحال کو دےکھتے ہوئے دکانداروں نے سموسے اور پکوڑے مہنگے داموں بےچنا شروع کردےے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -