انسداد ڈےنگی ڈے منانے کےلئے پی اےنڈڈی افسران ملازمےن کی تعطےل منسوخ
لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے تمام تر افسران و سٹاف آج بروز اتوار انسداد ڈینگی ڈے منانے کے لیے اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر دفتر میں حاضر ہوں گے ۔ مچھر مار خصوصی اسکواڈ ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لیے محکمہ کے اند ر دفتری کمروں سمیت پی اینڈ ڈی کمپلیکس کے گرد نواح میں انسداد ڈینگی سپرے کا چھٹرکاﺅ کرے گی۔ترجمان صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مطابق سیکریٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ کی جانب سے انسداد ڈینگی ڈے منانے کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی کے تمام افسران و ملازمین کی اتوار کی تعطیل کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور تمام پی اینڈ ڈی کے افسران و ملازمین کواپنی اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہونے کاپابند بنایا گیا ہے۔ انسداد ڈینگی ڈے کے ضمن میںڈینگی لاروا تلف کرنے کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی کا خصوصی اسکواڈ محکمے کے دفاتر ، ڈارک و سٹور رومزکے علاوہ پارکنگ اسٹینڈز میںاینٹی ڈینگی سپرے کا گرینڈ اپریشن کرے گا۔