سنی تحریک کا کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج جاری

سنی تحریک کا کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج جاری

  

لاہور( سٹاف رپورٹر ) سنّی تحریک کے کارکنان کی کراچی میںٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا اس سلسلے میں لاہو ر پریس کلب سے ریلی نکالی گئی جو گورنر ہاﺅس کے باہر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں طلباء،علماءکرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں کتبے ،پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف سخت نعرے درج تھے ۔ریلی کے اختتام کے بعد گورنر ہاﺅس کے باہر شرکاءنے دھرنا دیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔حکومت کے پاس عوام کے جان و مال کے تحفظ کا کوئی لائحہ عمل نہیں۔ملکی سا لمیت اور خود مختاری پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ پیر آف قمبر شریف پیر سید غلام حسین شاہ بخاری کے پوتے کی بم دھماکے میں شہادت سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ قوم یاد رکھے پا کستان نا کام ریاست نہیں بلکہ حکمران اور سیاستدان نا اہل ہو چکے ہیں کراچی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کارکنان کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب چاہتے ہیں نام نہاد جمہوری حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں میں عوام کے بنیاد ی حقوق پر ڈاکہ ڈالاعوام اس فروعونیت کے زمانے میں موسیٰ کا انتظارکرنے کی بجائے خود میدان میں آئیںاپنے دشمن سے انتقام اپنے صبر اور امن قائم رکھ کر ہی لیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک غیر ملکی ایجنٹ اور دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ کراچی میں سُنی تحریک کے کارکنان کو روزانہ کی بنیادپرشہیدکیاجارہاہے لیکن حکمران اورقانون نافذکرنیوالے ادارے ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے سے قاصرہیں۔اس موقع پر لاہور سٹی کے صدر محمد طاہر قادری ، محمد نواز قادری ، حافظ محمد رمضان قادری و دیگر نے کہا کہ کالعدم مذہبی جماعتیں بعض سیاسی جماعتوں کی عسکری ونگ کے طورپرکام کر رہی ہیں۔آئی ایس آئی ،آئی بی،ایم آئی،ایس بی سمیت تمام اداروں کی خفیہ رپورٹوں پر عمل درآمد کروانا حکومت کا کام ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -