لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یوم انسداد ڈینگی کی تیاریاں مکمل کرلیں

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یوم انسداد ڈینگی کی تیاریاں مکمل کرلیں

  

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے آک منائے جانے والے یوم ِ انسداد ڈینگی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔اس سلسلے میں ہفتہ وار چھٹی منسوخ کر کے افسران بالا سمیت کمپنی کے تمام عملے کو معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ احکامات کے مطابق کمپنی کا مرکزی اور دیگر تمام ذیلی دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے ترک کنٹریکٹرز البیراک و ازپاک کو بھی عملے اور مشینری کے ساتھ بھرپور شرکت کرنے کا حکم دیا گیاہے۔یوم انسدادِ ڈینگی کی اہمیت کے پیش نظر کمپنی کی ہیلپ لائن کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایم ڈی وسیم اجمل چوہدری نے بتایا کہ وہ اوروزیرِ اعلیٰ پنجاب کی زیرقیادت نکالی جانے والی مرکزی آگاہی واک میں شرکت کریں گے۔ جب کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران و عملہ بھی شہر میں ٹاﺅنوں کی سطح پر عوامی نمائندوں کے زیرِ قیادت منعقد ہونے والی آگاہی ریلیوں میں شریک ہوں گے۔علاوہ ازیں کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیر قیادت سٹوڈنٹس اور سوشل موبلائزرز پر مشتمل ٹیمیں ڈینگی سے متعلق آگاہی پر مبنی معلوماتی مواد تقسیم کریں گی۔بارش کے امکانات کو دیکھتے ہوئے شہر کے اہم مقامات پر جہاں پانی کے کھڑے ہونے کا اندیشہ ہے اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو بروقت روکا جاسکے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت تمام سرکاری دفاتر میں کئے جانے والے صفائی آپریشن کے لےے ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سی خصوصی عملہ و مشینری مختص کی جائے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -