اسمبلیاں 16مارچ کو ہی تحلیل ہوں گی:خورشیدشاہ

اسمبلیاں 16مارچ کو ہی تحلیل ہوں گی:خورشیدشاہ
اسمبلیاں 16مارچ کو ہی تحلیل ہوں گی:خورشیدشاہ

  

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ نگران حکومت کے لیے اپنے نام دے،انتخابات 26 ،27مئی سے قبل ہو جائیں گے۔ اسمبلیاں 16مارچ کو ہی تحلیل ہوں گی۔ پریس کلب میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ چاہیں تو ملاقات ہو جائے گی،پانچ سال سے ایک منٹ آگے نہیں جائیں گے۔بلوچ عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ الیکشن فوجی سیکیورٹی میں کرائے جائیں۔جنوبی پنجاب کے لوگ دیکھیں کہ کون ان کے لیے لڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار نہ ملے اہم نہیں،جمہوریت کا استحکام ہونا چاہئے۔ اب جو بلدیاتی نظام آیا ہے وہ الیکشن کے بعد بھی قائم رہے گا، پیپلز پارٹی اس میں ردوبدل کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے طاہر القادری اور ق لیگ سمیت سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت بحال کرنے کا فیصلہ جلد ہوجائے گا، گورنر کو اختیارات دے دیئے گئے ہیں، پنجاب میں نیا صوبہ بنانے کے حوالے سے سٹینڈنگ کمیٹی نے بل پاس کردیا ہے، نئے صوبے سے متعلق بل منگل یا بدھ کو سینیٹ میں پیش کردیں گے۔

مزید :

قومی -