دانشور، اقبال شناس اور ماہر تعلیم ڈاکٹر نذیر قیصر لاہور میں انتقال کر گئے

دانشور، اقبال شناس اور ماہر تعلیم ڈاکٹر نذیر قیصر لاہور میں انتقال کر گئے
دانشور، اقبال شناس اور ماہر تعلیم ڈاکٹر نذیر قیصر لاہور میں انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) اقبال شناس اور ماہر تعلیم ڈاکٹر نذیر قیصر لاہور میں 87برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ڈاکٹر نذیر قیصر کو ان کی علمی خدمات کے اعتراف میں صدارتی اقبال ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ ڈاکٹر نذیر قیصر کئی کتابوں کے مصنف اور سر سید سکول سسٹم کے بانی تھے۔ ان کی کتابوں کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ بھی ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر نذیر قیصر اکادمی پاکستان کے نائب صدر اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ممبر ڈاکٹر شہزاد قیصر کے والد گرامی تھے۔ ان کی وفات سے اقبالیات اور بچوں کی تعلیم کے میدان میں  بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ڈاکٹر نذیر قیصر کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا پیر کی شام 5:30بجے لبرٹی مسجد لاہور میں ہوگی۔

مزید :

قومی -