جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تیسر ا ٹیسٹ میچ ہرا کر کلین سویپ کر دیا ،پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں ساتواںکلین سویپ

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تیسر ا ٹیسٹ میچ ہرا کر کلین سویپ کر دیا ،پاکستان ...
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تیسر ا ٹیسٹ میچ ہرا کر کلین سویپ کر دیا ،پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں ساتواںکلین سویپ

  

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 18رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کر دیا۔پاکستان نے تیسرے دن ایک وکٹ کے نقصان پر 14 رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو یونس خان 11 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ اس کے بعد اظہر علی 27 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہو گئے۔ 107 کے مجموعی سکور پر عمران فرحت 43 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ 107 کے سکور پر ہی کپتان مصباح الحق پانچ رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ 114 کے سکور پر چھٹی وکٹ اسد شفیق کی گری جنہوں نے 6 رنز بنائے۔ اس کے بعد سپین باﺅلر سعید اجمل 31 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہو گئے۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد 40 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ جبکہ احسان عادل 12، راحت علی، 22 بنا پائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اسٹین نے 4، کے جے ایبٹ اور آر کے کلنولڈٹ نے 2، 2 جبکہ پیٹرسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کھیل کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 409 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئی تو اس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 156 رنز بنا سکی تھی۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 18 رنز سے بدترین شکست سے دوچار کیا۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ساتواں موقع ہے کہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سات میں سے پانچ مرتبہ آسٹریلیا اور دو مرتبہ جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو اس ہزیمت سے دوچار کیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کو پہلا وائٹ واش آسٹریلیا کے ہاتھوں 1972 میں ہوا۔ ایان چیپل کی قیادت میں آسٹریلیا نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دی۔ 1999ءکے دورہ آسٹریلیا میں بھی میزبان ٹیم نے سٹیو وا کی قیادت میں وسیم اکرم الیون کو تین صفر سے آو¿ٹ کلاس کیا۔ 2002ءمیں سٹیو وا الیون نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو تین صفر سے ہرایا۔ 2002ءکی سیریز میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دو ٹیسٹ کی سیریز میں دو صفر سے زیر کیا۔ پاکستان نے 2004ءمیں دورہ آسٹریلیا میں ایک مرتبہ پھر وائٹ واش کا سامنا کیا۔ آسٹریلیا نے رکی پونٹنگ کی قیادت میں تین صفر سے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی۔ 2009ءمیں محمد یوسف کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا پہنچی اور ایک اور وائٹ واش کا سامنا کیا۔ 2013ءمیں مصباح الحق الیون کو گریم سمتھ الیون کے ہاتھوں ایک مرتبہ پھر وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید :

کھیل -