بلدیاتی آرڈیننس میں کوئی خرابی نہیں،عوامی رائے کی وجہ سے آرڈیننس واپس لیا:قائم علی شاہ

بلدیاتی آرڈیننس میں کوئی خرابی نہیں،عوامی رائے کی وجہ سے آرڈیننس واپس ...
بلدیاتی آرڈیننس میں کوئی خرابی نہیں،عوامی رائے کی وجہ سے آرڈیننس واپس لیا:قائم علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ کی واپسی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی آرڈیننس میں کوئی خرابی نہیں تھی لیکن عوامی رائے ا±س کے خلاف تھی اس لیے آرڈیننس واپس لے لیا۔ سکھر ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اے این پی تھوڑی ناراض ہے لیکن وہ پیر منگل تک واپس آجائے گی۔انہوں نے کہا پیر صاحب پگارا سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں تاہم ا±ن سے بات ہوسکتی ہے۔ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے لیے ایم کیوایم نے درخواست دی ہے اسپیکر سندھ اسمبلی قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

مزید :

سکھر -