متحدہ اور تحریک منہاج القرآن کا تعلق آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گا:رضا ہارون

متحدہ اور تحریک منہاج القرآن کا تعلق آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گا:رضا ہارون
متحدہ اور تحریک منہاج القرآن کا تعلق آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گا:رضا ہارون

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بتائے کہ ان کے اپوزیشن لیڈر کی ڈگریاں جعلی ہیں یا اصلی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما رضا ہارون نے کہا کہ ایم کیو ایم اور تحریک منہاج القرآن کا تعلق آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی نہ کی جائے۔رضا ہارون نے کہا کہ مسلم لیگ ن بتائے کہ ان کے اپوزیشن لیڈر کی ڈگریاں جعلی ہیں یا اصلی۔ انہوں نے سندھ میں بلدیاتی نظام کو سندھ کی تقسیم کی سازش قرار دیا۔

مزید :

لاہور -