کراچی:نشتر روڈ پر پیٹرول پمپ پر دستی بم حملہ، تین افراد زخمی

کراچی:نشتر روڈ پر پیٹرول پمپ پر دستی بم حملہ، تین افراد زخمی
کراچی:نشتر روڈ پر پیٹرول پمپ پر دستی بم حملہ، تین افراد زخمی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں نشتر روڈ پر پیٹرول پمپ پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نشتر روڈ پرواقع پیٹرول پمپ پر نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید :

کراچی -