زیادہ سفر کرنے والے قارئین کے لیے انتہائی ضروری معلومات

زیادہ سفر کرنے والے قارئین کے لیے انتہائی ضروری معلومات
زیادہ سفر کرنے والے قارئین کے لیے انتہائی ضروری معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)دنیا کے مختلف ممالک میں رسوم و رواج بھی مختلف ہوتے ہیں اور اکثر سیاح جب کسی دوسرے ملک جاتے ہیں تو انہیں عجیب و غریب تجربات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مصنف ولیم ہینسن نے کتاب ”دی بفلرز گائیڈ ٹوایٹی کیٹ“ میں مختلف ممالک کی ایسی ہی متعدد دلچسپ باتوں کا ذکر کیا ہے جو سیاحوں کے لئے نہایت مفید ثات ہوسکتی ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کی بیگم نے اپنی فحش حرکتوں کی درد ناک وجہ بتا دی
٭ افریقہ
متعدد افریقی ممالک میں ہوٹل یا ریسٹورنٹ جانے والوں کو بل کا 10 سے 15 فیصد بطور ٹپ ادا کرنا پڑتا ہے اور ایسا نہ کرنا بدتہذیبی سمجھا جاتا ہے۔
٭ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ
ان ممالک میں ٹپ کا کلچر نہیں ہے۔
٭ کریبین ممالک
یہاں ٹپ کو ہوٹل میں قیام یا ریسٹورنٹ کے کھانے کے بل میں ہی شامل کر دیا جاتا ہے۔
٭ چین
یہاں ٹپ دینا ضروری نہیں سمجھا جاتا اور اس کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی لیکن جن ہوٹلوں اور ریستورانوں میں مغربی ممالک کے سیاح بکثرت آتے جاتے ہیں وہاں ٹپ کا کلچر موجود ہے۔
٭ مصر
اس ملک میں اگر آپ 5سے 10 فیصد اضافی سروس چارج بھی ادا کرتے ہیں تو ٹپ کی ادائیگی ضروری سمجھا جائے گا جو کہ کل بل کا 5 سے 10 فیصد ہوسکتی ہے۔
٭ فرانس
یہاں بھی ٹپ کو سروس چارج کے طور پر بل میں شامل کیا جاتا ہے لیکن اگر کسٹمر اضافی رقم بطور ٹپ دینا چاہے تو اس پر بھی اعتراض نہیں کیا جاتا۔
٭ جرمنی
اس ملک میں ٹپ کو میز پر مت چھوڑیں بلکہ اس کو ویٹر یا ویٹرس کے حوالے کردیں۔
٭ جاپان
اس ملک میں ٹپ کا لین دین سخت معیوب سمجھا جاتا ہے اور اگر آپ کسی کو ٹپ دیں تو وہ اسے اپنی توہین سمجھے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -