ورلڈ ٹی 20 کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

ورلڈ ٹی 20 کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع
ورلڈ ٹی 20 کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

  

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کے میچوں کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہےجبکہ  بھارتی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے دوران صرف ٹکٹ ہولڈر لوگوں کی بھارتی ویزے کیلئے درخواست قبول کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 8 مارچ سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کا آغاز ہوگا جبکہ ورلڈ ٹی 20 کامین راو¿نڈ 15 مارچ کو انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے شروع ہوگا۔ورلڈ ٹی 20 کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ انڈیا کے 4 میچوں ، سیمی فائنلز اور فائنل کی ٹکٹوں کیلئے رجسٹریشن کرانی پڑے گی جس کے بعد آن لائن ٹکٹیں خریدی جاسکیں گی۔ علاوہ ازیں پاک بھارت میچ 19 مارچ کو دھرم شالہ میں ہوگا جس کی ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ کل (جمعرات )سے آن لائن شروع ہوگا۔

مزید :

ورلڈ T20 -