تنئی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی
جنوبی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) تنئی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے تنئی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آ گئی اور دھماکے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

