مزید انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام کااعلان خوش آئند ہے: پیڈمک

مزید انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام کااعلان خوش آئند ہے: پیڈمک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامر س رپورٹر)پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کے بورڈ آف ڈائریکٹرزنے ہر ضلع میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام ،دس اضلاع میں انڈسٹریل اسٹیٹس کے آغاز اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی حدود میں توسیع کے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ ان فیصلوں سے پنجاب کا صنعتی لینڈ سکیپ تبدیل ہو جائے گا اور صوبہ پنجاب میں لاکھوں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ اجلاس کی صدارت چےئر مین رضوان خالد بٹ نے کی۔ پیڈمک کے چےئر مین رضوان خالد بٹ نے کہا کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی حدود میں توسیع سرمایہ کاروں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے منظوری دے کرصوبہ پنجاب میں صنعتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا مواقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں کے نتیجہ میں جہاں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے وہاں صوبہ پنجاب کی مجموعی داخلی پیداوار میں اضافہ ہو گا جس کا نتیجہ ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کی صورت میں پیدا ہوگا اور حکومت داخلی پیداوار میں اضافہ کا حدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی ۔

مزید :

کامرس -