پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 17 رنز سے شکست دیدی

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 17 رنز سے شکست دیدی
پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 17 رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی  نے لاہور قلندرز کو  17 ے شکست دیدی ،اس میچ میں فتح کے بعد پشاور زلمی نے پلے آف کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

اچھی فارم کے پیچھے ذاتی محنت اور کوچنگ سٹاف کی رہنمائی ہے: کامران اکمل 

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی جانب سے اوپننگ جوڑی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا،کیمرون ڈیلپورٹ نے چوکوں کی بارش تو خوب کی لیکن 32 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔دوسرے بلے باز  فاخر زمان کا بلا آج کے میچ میں نہ چل سکا اور وہ بغیر کوئی سکور کئے  محمد حفیظ کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ برینڈن مکیلم  6 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوگئے۔بلے باز عمر اکمل صرف 1رن بنانے کے بعد  ہی پویلیئن لوٹ گئے۔پشاور زلمی کے باولرز آج کے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ایک کے بعد ایک وکٹ گرا رہے ہیں ،بلے باز   گرانٹ ایلیئٹ بھی اس میچ میں کچھ نہ کر سکے اور 0 پر ہی ایل بی ڈبلیئو آوٹ ہوئے۔بلے باز محمد رضوان نے  4، سنیل نارائن نے 21اور  یاسر شاہ نے 22 رنز بنائے۔بلے باز  امین یامین  25 رنز بنانے کے بعد ڈیرن سیمی کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

قبل ازیں   پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز ہوا تو پہلے  بلے باز تمیم اقبال صرف 5 رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے جبکہ کامران اکمل نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔محمد حفیظ نے 13،سیمیولز نے 17،شکیب الحسن نے 30اورشاہد آفریدی نے 10 رنز بنائے ۔کپتان ڈیرن سیمی 17 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے یاسر شاہ نے 2جبکہ سہیل تنویر ، عامر یامین اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے سیزن ٹو میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نےلاہور قلندرزکیخلاف ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ لاہور قلندرز کی  کپتانی برینڈن میکلم کررہے ہیں۔

لاہور قلندرز سکواڈ:برینڈن میکلم (کپتان) ڈیلپورٹ،فخرزمان،عمر اکمل،محمد رضوان،گرانٹ ایلیٹ،سنیل نارائن،سہیل تنویر،یاسر شاہ ،عامر یامین اور غلام مدثر۔

پشاور زلمی سکواڈ:ڈیرن سیمی(کپتان)محمد حفیظ،تمیم اقبال،کامران اکمل،شکیب الحسن،صہیب مقصود،شاہد آفریدی،حسن علی اور مارلن سیموئلز اور اصغر۔

مزید :

T20 World Cup -