’میں نے اپنی انگلی ہی کاٹ ڈالی کیونکہ میں اسے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا دنگ رہ گئی، جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیںگے

Feb 24, 2017 | 06:28 PM

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) محبوب چھوڑ جائے تو محبوبائیں رو دھو کر خاموش ہو رہتی ہیں کہ اس کے سوا چارہ ہی کیا ہوتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک محبوبہ نے خود کو تکلیف دے کر بے وفا محبوب کو ایسا تحفہ بھیج دیا کہ اس کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی علاقے ایسیکس کی 30سالہ ٹورز رینالڈز کے بوائے فرینڈ سٹورٹ کوپر نے اسے بتایا کہ وہ نوکری کے لیے الاسکا جا رہا ہے۔ 6ماہ بعد رینالڈز کو معلوم ہوا کہ سٹورٹ الاسکا نہیں گیا بلکہ کسی اور خاتون کے ساتھ رہ رہا ہے۔ اس نے اپنی کلائی پر سٹورٹ کے نام کا ٹیٹو بنوا رکھا تھا۔ اس کی بے وفائی پر مشتعل ہو کر اس نے بلیڈ سے ٹیٹو کے حصے والی اپنی کھال اکھاڑی اور اسے پوسٹ کر دی۔


رینالڈز نے اپنی کلائی پر آنے والے زخم کی تصویر فیس بک پر بھی پوسٹ کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اسے اپنی چمڑی اکھاڑنے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگا۔ رینالڈز کو شاید خود کو ایذا پہنچانے کی نفسیاتی بیماری ہے کہ اس کے کچھ ہفتے بعد اس نے اپنی چھوٹی انگلی بھی کاٹ ڈالی۔ اس نے سوشل میڈیا پر اپنے انگلی کٹے ہاتھ کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ ”اب میرا ہاتھ پہلے سے خوبصورت لگتا ہے اور میں بہت خوش ہوں۔“ اس کی اس پوسٹ کے جواب میں صارفین نے اسے سخت ملامت کی جس پر رینالڈز کا کہنا تھا کہ ”میں نے خود اپنی انگلی کاٹی ہے، یہ میں نہیں جانتی کہ میں نے یہ کیوں کیا لیکن میں ایسا چاہتی تھی اس لیے کیا اور اس سے کسی دوسرے کو کوئی تکلیف نہیں پہنچی چنانچہ آپ لوگوں کو تنقید کا حق نہیں۔ جو میری تصویر نہیں دیکھنا چاہتا، نہ دیکھے۔“

مزیدخبریں