ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات ملتوی، وکلاء مایوس
ملتان (خبر نگار خصوصی)وکلاء گروپوں میں سیاسی اختلافات پر ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات ملتوی ہوگئے ،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات مقررہ شیڈول پر منعقد نہ ہونے سے ووٹرز وکلاء مایوس نظر آتے ہیں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے 24 فروری کو(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
ہونے والے سالانہ انتخابات ملتوی ہوگئے الیکشن بورڈ نے فنڈز کی عدم موجودگی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کر دیئے جس پر ووٹرز وکلاء مایوس ہوگئے وکلاء کا کہنا تھا کہ وکلاء گروپوں کے آپس میں سیاسی اختلافات بار کے وقار کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات مارشل لاء دور میں بھی ملتوی نہیں ہوئے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے الیکشن شیڈول کی نئی تاریخ سامنے نہ آسکی جس پر وکلاء نے کہا کہ عدالت عالیہ سے امید ہے ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے حوالے سے 26 فروری کو سماعت پر بہتر فیصلہ سامنے آئیگا۔
ملتوی