پاک سرزمین پارٹی کے ارکان کی دوسال بعد سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت

پاک سرزمین پارٹی کے ارکان کی دوسال بعد سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)دوسال بعد پاک سرزمین سے تعلق رکھنے والے ارکان نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر آغا شہلا رضا کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ سے پاک سرزمین پارٹی میں(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

شمولیت اختیار کرنے والے آٹھ ارکان اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے سب کو حیران کیا۔پی ایس پی رکن صوبائی اسمبلی محمد دلاور نے اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ اب باقاعدہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور را کے ایجنٹ کے عزائم کو نیست ونابود کریں گے۔محمد دلاور نے متحدہ پاکستان کے ارکان اسمبلی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو لڑائی اور لندن پیسے بھیجنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے ،انہیں صرف پیٹرول چوری کرنے کا کام ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے۔پی ایس پی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ بھارت جاکرپاکستان مخالف نعرے لگاتے ہیں اور یہاں آکرسیاست کرتے ہیں، اب ہم انہیں موقع نہیں دینگے،ہم پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائیں گے۔ایک سوال کے جواب پر محمد دلاور کا کہنا تھا کہ دو سال سے ہمارے استعفی قبول نہیں کئے گئے،اسپیکر کو اختیار ہے اگر کوئی چالیس دن غیر حاضر رہتا تو اْسے ڈی سیٹ کردے، ہمیں یہ فیصلہ قبول ہوگا۔