نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نا اہلی جمہوریت کی پامالی ہے، شہناز سلیم

نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نا اہلی جمہوریت کی پامالی ہے، شہناز سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)میاں محمد نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی جمہوریت کی پامالی ہے میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ایسے فیصلے انہیں عوام سے دور نہیں رکھ سکتے ۔سینیٹ الیکشن میں الیکشن کمیشن کا نوا زلیگ کو آزاد اُمیدواروں کے طورپر لڑنے کا فیصلہ حیران کن ہے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

قانون میں جس کی مثال نہیں ملتی میاں محمد نواز شریف ہی قائد رہینگے پارٹی صدر کے عہدہ پر وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی نامزدگی مشکل وقت میں پارٹی کیلئے ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مسز شہناز سلیم ملک نے کہا مسلم لیگ ن کو سینیٹ الیکشن سے آؤٹ کرنا جمہوریت پر کاری وار ہے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی مسلم لیگ ن کی صدارت سے نااہلی کا فیصلہ بھی عوام قبول نہیں کرینگے۔
شہناز سلیم