پی ایس ایل کے بڑے سٹیج پر آج کونسی ٹیمیں پرفارم کریں گی ؟جان کر آپ بھی شام کا انتظار کریں گے
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے لیے آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل سیزن تھری کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا۔یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا پی ایس ایل تھری میں پہلا میچ ہو گا۔دوسری جانب دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو رواں سیزن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آج پی ایس ایل کا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔کوئٹہ کو پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز نے 43 رنز سے شکست دی تھی۔