” اگرآپ ہم سے نفرت کرتے ہیں تو اپنے۔۔۔ “پی آئی اے نے ایسا اشتہار جاری کردیا کہ پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

” اگرآپ ہم سے نفرت کرتے ہیں تو اپنے۔۔۔ “پی آئی اے نے ایسا اشتہار جاری کردیا ...
” اگرآپ ہم سے نفرت کرتے ہیں تو اپنے۔۔۔ “پی آئی اے نے ایسا اشتہار جاری کردیا کہ پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)زبوں حالی کی شکار پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی انتظامیہ کمپنی کو خسارے سے نکالنے کے لیے ہرممکن کوشاں ہیں اور اس کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ اشتہاربازی کا بھی سہارا لیا جارہاہے لیکن ایک ایسا اشتہار جاری کردیاگیا کہ پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے ۔
پی آئی اے نے اپنے سوشل میڈیا پر اشتہار شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ”اگرآپ ہم سے محبت کرتے ہیں تو اپنے دوست بھیجئے ، اگرآپ ہم سے نفرت کرتے ہیں تو اپنے دشمنوں کو بھیجئے ، پی آئی اے آپ کی تمام ضروریات کا خیال رکھتی ہے ،ہمارے ساتھ محبت کریں یا نفرت، یہ تاحال ایک جنون ہی ہے “۔


پی آئی اے کی یہ پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی دل کھول کراپنے جذبات کا اظہار کیا جس پر انتظامیہ نے یہ جملہ’اگرآپ ہم سے محبت کرتے ہیں تو اپنے دوست بھیجئے ، اگرآپ ہم سے نفرت کرتے ہیں تو اپنے دشمنوں کو بھیجئے ، پی آئی اے آپ کی تمام ضروریات کا خیال رکھتی ہے ‘ حذف کردیا۔


دانش جاوید نے لکھاکہ ’میں آپ سے نفرت نہیں کرتا، بس دنیا میں پی آئی اے کو سب سے بہترین بنادیں، اپنا کام دیانتداری سے کریں‘۔

محمد زمان صدیقی نے مطالبہ کیا کہ اپنی سروسز میں بہتری لائیں ۔


ابوعاصم نے لکھاکہ ’ قومی ایئرلائن کی وجہ سے محبت کرتے ہیں ورنہ کام تو ایسے نہیں کی محبت کی جائے ، حالیہ دنوں میں معلوم ہوا کہ 40فیصدپی آئی اے کی نجکاری ہونے جارہی ہے جس کا مطلب ہے کہ پی آئی اے کے انتظامیہ اسے کامیابی سے چلانے میں ناکام ہوگئی،ایک دورتھا جب پی آئی اے اپنی خدمات کی وجہ سے خطے میں حکمران تھی اور اب یہ حالت ہے کہ اب دوسروں سے یہ ادارہ چلانے میں مدد لے رہے ہیں ‘۔

اس اشتہار سے کچھ لوگوں نے اتفاق نہیں کیا اور موقع ملتے ہی اپنے دل کی بھڑاس نکالنا شروع کردی، عبداللہ بن مظہر نے لکھا کہ ’میں پی آئی اے کے سوشل میڈیا اشتہارات کا ساتھ دیتا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپ کا جنون زیادہ اچھا نہیں، میں نے کویت سے لاہور تک سفر کیا اور جیسے ہی میں جہاز میں داخل ہو کر بیٹھا تو چند منٹ بعد ہی اے سی بند ہوگیا، کوئی بھی آپ سے زیادہ مطالبات نہیں کررہا، آپ جو کررہے ہیں ، اسے پہلے بہتر کریں اور پھر بات کریں، میں آپ کے شاندار ماضی کی وجہ سے آپ سے نفرت نہیں کرتا ، آپ لیجنڈ تھے اور آپ بھی بحالی کی کوشش کریں ‘۔

سید کامران حیدر نے لکھا کہ ”ہاہاہا، کیسی کامیڈی کی ۔۔۔“