نواز شریف کے نااہل ہونے پر سرگودھا کے ضمنی الیکشن پی پی 30 کے پارٹی امیدوار کا ٹکٹ منسوخ ہوگیا

نواز شریف کے نااہل ہونے پر سرگودھا کے ضمنی الیکشن پی پی 30 کے پارٹی امیدوار کا ...
نواز شریف کے نااہل ہونے پر سرگودھا کے ضمنی الیکشن پی پی 30 کے پارٹی امیدوار کا ٹکٹ منسوخ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (این این آئی)مسلم لیگ ن کی صدارت سے میاں نواز شریف کے نا اہل ہونے پر سرگودھا کے ضمنی الیکشن پی پی 30 کے پارٹی امیدوار کا ٹکٹ منسوخ ہو گیا جس پر ان کے نامزد امیدوار آزاد حیثیت سے انتخاب لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے طاہر سندھو کے انتقال کے بعد ضمنی انتخاب میں مرحوم کے کزن یاسر ظفر سندھو پارٹی امیدوار نامزد کیا گیا۔اب نواز شریف کے پارٹی صدارات سے نا اہلی کے فیصلہ کے بعد ان کے جاری اس ٹکٹ کی حیثیت ختم ہو گئی۔ الیکشن کمشن کے مطابق امیروار یاسر سندھو کی درخواست آنے پر انہیں آزاد حیثیت کا نیا نشان الاٹ کیا جائے گا۔یادرہے کہ اس حلقہ میں پی ٹی آئی کے ساجد محمود اور دیگر آزاد امیرواران حصہ لے رہے ہیں جہاں 4 مارچ کو پولنگ ہو گی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں