توہین عدالت کیس،تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع، طلال چودھری نے سارا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا

توہین عدالت کیس،تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع، طلال چودھری نے سارا ملبہ ...
توہین عدالت کیس،تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع، طلال چودھری نے سارا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ نے تحریری جواب اپنے وکیل کے ذریعے جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ میرے بیانات کوسیاق وسباق سے ہٹ کردکھایاگیا،سنسنی پیداکرنے کیلئے تقاریرکاترجمہ منفی انداز سے کیاجاتاہے۔
طلال چودھری کا کہناتھا کہ عدالت کی تضحیک یاتذلیل کاسوچ بھی نہیں سکتا،عدالت سے استدعا ہے کہ توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں