گجرات: رکشہ پر سامان لوڈ کرنے سے انکار، بااثر افراد کا نوجوان پر تشدد
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) گجرات میں بااثر ملزمان نے سامان لے جانے سے انکار کرنے پر رکشہ ڈرائیور کو اغواءکے بعد برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ کے نواحی گاؤں کے رہائشی رکشہ ڈرائیور عقیل شاہ نے رکشہ پر سامان لیجانے سے انکار کیا تو ملزمان نے اغواءکر لیا اور ڈیرے پر لیجا کر برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان رکشہ ڈرائیور سے معافیاں منگواتے رہے ، اسی دوران ملزمان اسکی ویڈیو بھی بناتے رہے اور اسے خود سمیت اپنے رشتے داروں کو گالیاں دلوا کر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ ملزمان تین گھنٹے تک اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے جو اسے حالت غیر ہونے پر کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
رکشہ ڈرائیور عقیل شاہ کی رپورٹ پر تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے ملزمان شاہ رخ، حیدر شاہ سمیت 34 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔