ملزم نے ایف آئی اے کی عمارت سے چھلانگ لگا دی، حالت تشویشناک

ملزم نے ایف آئی اے کی عمارت سے چھلانگ لگا دی، حالت تشویشناک
ملزم نے ایف آئی اے کی عمارت سے چھلانگ لگا دی، حالت تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ایف آئی اے کی عمارت کی چوتھی منزل سے جمعہ کی شام طلب کئے گئے ایک ملزم نے چھلانگ لگا دی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ شاہدرہ میں توہین رسالت کے ایک مقدمہ میں ملوث ملزم ساجد مسیح کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے تفتیش کیلئے دفتر بلایا۔

ایف آئی اے نے اس سے موبائل فون کا پاس ورڈ مانگا تو اس نے عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے چھلانگ لگا دی۔

ہسپتال میں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں