میموگیٹ سکینڈل:وزارت داخلہ نے حسین حقانی کو واپس لانے کی منظوری دے دی

میموگیٹ سکینڈل:وزارت داخلہ نے حسین حقانی کو واپس لانے کی منظوری دے دی
 میموگیٹ سکینڈل:وزارت داخلہ نے حسین حقانی کو واپس لانے کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت داخلہ نے میموگیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار حسین حقانی کو واپس لانے کی منظوری دے دی اور ایف آئی اے نے حسین حقانی کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں میمو گیٹ سکینڈل حسین حقانی کو واپس لانے کے معاملے پر غور کیاگیا،وزارت داخلہ نے حسین حقانی کوواپس لانے کی منظوری دے دی۔
ادھر ایف آئی اے نے سابق پاکستانی سفیر کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے اورسابق سفیرکے ریڈوارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹرپول ہیڈکوارٹرکوخط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی عدلیہ کومطلوب ہیں،انہیں گرفتارکرکے پاکستان لانے کیلئے ریڈوارنٹ جاری کئے جائیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق پاکستانی سفیر کو میمو گیٹ سکینڈل میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن وہ عدالت میں نہ ہوئے جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو انہیںانٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا حکم دیا تھا۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں