عمید آصف کی تبا ہ کن باﺅلنگ،اسلام آباد یونائیڈڈ142پرہی ہمت ہارگئی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپرلیگ تھری کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آبادیونائیٹڈ کو 34رنز سے شکست دے دی ، زلمی کے عمید آصف کی تباہ کن باولنگ کے سامنے 9وکٹوں کے نقصان پر142رنز پر ہی ہمت ہار گئی
177رنز کے ہدف میں اسلام آباد کی جانب سے رانچی اور والٹن میدان میں آئے اور پشاورزلمی کے عمید آصف کی تباہ کن باولنگ کے سامنے ٹک نہ سکے دونوں نے بالترتیب3اور11رنز بنائے ،آصف علی کا شکار بھی عمید نے ہی کیا انہوں نے 7رنز بنائے ۔25کے مجموعے پر ہی حسین طلعت2رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،50 رنز کے مجموعے پراسلام آباد یونائیٹڈ کی 6وکٹیں گر چکی تھی۔ایک وقت میں لگ رہا تھا کہ ٹیم شائد 100کا ہندسہ بھی عبور نہ کرپائے لیکن فہیم اشرف نے نصف سنچری کرتے ہوئے54رنز بنائے اور ٹیم کو 142رنز تک لے گئے
پشاورزلمی کی جانب سے عمید واصف نے 4،ابتسام شیخ نے 3جبکہ جارڈن اور وہاب ریاض نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل دبئی میں پی ایس ایل تھری کے چوتھے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،پشاور زلمی کی جانب سے تمیم اقبال اور کامران اکمل نے اننگ کا آغاز کیا اور اسلام آباد کے باولرز کو تگنی کا ناچ نچایا،کامران اکمل 32گیندوں پر 53رنز بنانے کے بعدپاٹیل کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اس وقت ان کی ٹیم کا مجموعہ 7.3اوورز میں 69تھا۔تمیم اقبال نے سمتھ کے ساتھ مل کر ٹیم کے مجموعے میں52قیمتی رنزکا اضافہ کیا ،انہوں نے 39رنز بنائے جبکہ سمتھ30رنز بنا سکے ۔پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے
اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے 2،محمدسمیع،رسیل اور پاٹیل نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کیواضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ رواں سیزن میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے جبکہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو رواں سیزن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان سپرلیگ کا تیسرا میچ کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلا جائے گا۔