پی ایس ایل کے دوسرے روز سٹیڈیم میں نظر آنے والی ”نیشنل کرش“ کون ہے اور کیا کرتی ہے؟ سوشل میڈیا صارفین نے بالآخر کھوج لگا ہی لی، تفصیلات نے سب کو حیران کر دیا
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں گزشتہ روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران بار بار کیمرے پر نظر آنے والی لڑکی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’نیشنل کرش‘ قرار دیدیا ہے مگر وہ کون ہے اور کیا کرتی ہے؟ اب یہ تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اصلی کرکٹ تو رمیز راجہ کھیل گئے اور۔۔۔“ رمیز راجہ نے نیلم منیر کیساتھ تصویر بنواتے ہوئے ایسی حرکت کر دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، دیکھنے والوں کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
ذرائع کے مطابق مذکورہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ ٹی وی اداکارہ سعدیہ حیات خان ہیں جو ملتان سلطانز کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود تھیں اور بار بار کیمرے کی توجہ کا مرکز بنیں جس کے بعد ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہو گئیں اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہیں۔
سعدیہ حیات خان ملتان سلطانز کی برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں جنہوں نے انسٹاگرام پر ملتان سلطانز کے مالکان کیساتھ تصویر اپ لوڈ کی اور بتایا کہ وہ اس ٹیم کی برانڈ ایمبیسڈر بننے پر بہت خوش ہیں۔
A post shared by Sadia khan official (@sadiakhanofficial) on
سعدیہ حیات خان نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ملتان سلطان کی وردی میں ملبوس ہو کر تصاویر بھی اپ لوڈ کیں اور ایک تصویر میں انہیں سٹیڈیم میں بیٹھے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔