گوادر سے دبئی کیلئے سروس شروع کرنے کا اعلان کرنیوالی چینی کمپنی کے پاکستانی مالک کا بیٹا کراچی سے لاپتہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی کمپنی کے چینی مالک کے کراچی میں قتل کے چند ہفتوں بعد ہی کمپنی کے پاکستانی پارٹنر کا بیٹا کراچی میں ہی لاپتہ ہوگیا اور دودن گزرجانے کے بعد بھی کوئی سراغ مل سکا اور نہ ہی مقدمہ درج کیا جاسکا۔
جیونیوز کے مطابق چینی کمپنی نے گوادر سے دبئی کی جبل علی پورٹ کے درمیان ہفتہ وارسروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا چینی مالک چند ہفتے قبل کراچی میں قتل ہوگیا۔ اب چینی کمپنی کے پاکستانی پارٹنر کا بیٹا دو دن پہلے کراچی کے علاقے صدر سے لاپتہ ہوگیا جس کی درخواست دو دن پہلے پولیس کو دی گئی لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کی گمشدگی کے معاملے کی تفتیش جاری ہے اور جلد مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی ۔