ایل او سی کی خلاف ورزی ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب:ترجمان

ایل او سی کی خلاف ورزی ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب:ترجمان
ایل او سی کی خلاف ورزی ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب:ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجما ن دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی پر ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھماد یا گیا۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق نکیال سیکٹرمیں بھارت کی جانب سے ایل اوسی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارت 2018میں اب تک 335بار ایل او سی کی خلاف ورزی کر چکا ہے ۔
واضح رہے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔