’رات کو خراٹے لینے کا انتہائی خطرناک نقصان یہ ہے کہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی، جان کر خراٹے لینے والوں کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

’رات کو خراٹے لینے کا انتہائی خطرناک نقصان یہ ہے کہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ...
’رات کو خراٹے لینے کا انتہائی خطرناک نقصان یہ ہے کہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی، جان کر خراٹے لینے والوں کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگ سوتے میں خراٹے لینے کے عادی ہوتے ہیں۔ ان کے خراٹے دوسروں کو پریشان تو کرتے ہی ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں خود خراٹے لینے والوں کے لیے ان کا ایسا خوفناک نقصان بتا دیا ہے کہ جان کریہ لوگ دوسروں سے زیادہ پریشان ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق چینی صوبے سیچوان کے ویسٹ چائنہ ہسپتال کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ خراٹے لیتے ہیں ان کے ڈی این اے میں ایسی منفی تبدیلی ہوتی ہے کہ جس سے ان کی عمرکم جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ تبدیلی ان لوگوں میں کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 2ہزار 640ایسے افراد پر تجربات کیے جو خراٹے لینے کے عادی تھے اور نتائج میں انہوں نے بتایا کہ خراٹے لینے والے افراد کے کروموسومز کے دونوں کناروں پر لگی کیپس ( Caps)کا سائز بتدریج چھوٹا ہوتا چلا جاتا ہے۔ یہ کیپس جینیاتی مواد کو الجھنے اور بگاڑ آنے سے محفوظ رکھتی ہیں۔ انہیں ٹیلومر (Telomere)کہا جاتا ہے۔ٹیلومر کی لمبائی ہی ڈی این اے کا وہ جزو ہے جو انسان کی زندگی کی طوالت کا تعین کرتا ہے۔ کیپس جتنی چھوٹی ہوں کروموسومز کے جینیاتی مواد میں اتنا ہی بگاڑ زیادہ آتا ہے اور ٹیلومرکی لمبائی کم ہوتی جاتی ہے جس کے نتیجے میں انسان کی عمر کم ہوتی چلی جاتی ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

تعلیم و صحت -