کپتا ن ڈیرن سیمی ہمیں کبھی نیچے نہیں گرنے دیتے ہمیشہ مورال بلند رکھتے ہیں :ابتسام شیخ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور زلمی کے سپن باولر ابتسام شیخ نے کہا ہے کہ کپتا ن ڈیرن سیمی ہمیں کبھی نیچے نہیں گرنے دیتے ہمیشہ مورال بلند رکھتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑی ابتسام شیخ کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں سب سے پہلے اللہ اور اپنے والدین کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آج میں اس مقام پر کھیل رہا ہوں ۔ میر ے استاد شوکت محمد بلوچ ہیں جن سے باولنگ سیکھی جبکہ ثقلین مشتاق نے باولنگ سیکھنے میں کافی مدد کی ہے ۔ کپتان ڈیرن سیمی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ہمارے کپتا ن ہمیں کبھی نیچے نہیں گرنے دیتے ہمیشہ مورال بلند رکھتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ابتسام نے کہاکہ میری عینک کمزور ہے اس لئے عینک لگاتا ہوں اور مجھے صاف نظر آتا ہے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں ابتسام نے 20سکو ر دے کر 3وکٹیں حاصل کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔