کارکن نے وزیراعلیٰ سے بات کرنے کی کوشش کی توآگے سے پرویز خٹک نے ایسی بات کہہ دی کہ جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا پرویز خٹک کو اپنے آبائی حلقے میں شرمندگی کا سامنا
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کو اپنے آبائی حلقے میں اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب پرویز خٹک اور ایک کارکن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔
نجی ٹی وی ’جاگ ‘نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے آبائی حلقے ڈھیری کٹی جیل میں ہونے والے جلسے میں شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی ، پرویز خٹک مائیک میں شرکاءسے خطاب کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میری بات سنو ‘۔یہ بات شائد وزیراعلیٰ کو پسند نہ آئی اور انہوں نے آگے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کی بات نہیں سنتا ‘۔ کارکن مسلسل وزیراعلیٰ سے بات کرنے کا اصرار کرتا رہا لیکن وزیراعلیٰ پرویز خٹک مسلسل اسے چپ رہنے کیلئے کہتے رہے اور آخر کار انہوں نے اس سے کہا کہ آپ انسا ن کے بچے نہیں ہو ۔
ویڈیو دیکھیں: