لاہور قلندرز کے بلے باز سنیل نارائن نے شین واٹس کو دن میں تارے دکھا دیئے ،ایک اوور میں اتنا سکور مار دیا کہ باولر یہ اوور اپنی زندگی میں کبھی نہیں بھولے گا
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندرز پی ایس ایل کے سیزن میں آج دوسرا میچ کھیل رہی ہے اور اس میں بھی ٹیم کے حالات ڈگمگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کیونکہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو قابل دفاع ہدف دینے میں ناکام رہے ہیں اور صرف 119 رنزبنانے میں ہی کامیاب ہوئے تاہم اس موقع پر سنیل نارائن نے شین واٹسن کو دن میں تارے ضرور دکھا دیئے ۔
تفصیلات کے مطاب لاہور قلندرز کے کھلاڑی سنیل نارائن میدان میں اتر تو انہوں نے آتے ہی شین واٹسن جیسے مایہ ناز باولر کو دن میں تارے دکھا دیئے ،انہوں نے شین واٹسن کو ایک اوور میں دو چکھے اور تین چوکے مارے یعنی 24 سکور بنایا جس نے لاہور قلندرز کو مضبوط آغاز فراہم کیا لیکن قلندرز اپنی کارکردگی برقرار رکھ نہیں سکے اور پوری ٹیم ہی صرف 120 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی ۔سنیل نارائن نے مجموعی طور پر 28 رنز کی اننگ کھیلی ۔
ویڈیو دیکھیں ۔۔۔
SIX! 2.2 Shane Watson to Sunil Narine
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2018
Watch the match at https://t.co/NTxK6fjwLB#QGvLQ #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #Cricingif pic.twitter.com/8SxXARQ7nn
SIX! 2.4 Shane Watson to Sunil Narine
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2018
Watch the match at https://t.co/NTxK6fjwLB#QGvLQ #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #Cricingif pic.twitter.com/hzSPjuMbQu