نیب سے متعلق حکومت یہ کام نہیں کرنا چاہتی ، سینٹر مصدق ملک نے مایوسی کا اظہار کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نیب قوانین میں ترمیم کیلئے حکومت بنیادی تبدیلیاں نہیں کرناچاہتی ،حکومت بل میں کچھ جزوی ترامیم شامل کی گئی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم کیلئے حکومت بنیادی تبدیلیاں نہیں کرناچاہتی ،حکومت بل میں کچھ جزوی ترامیم شامل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزراءنیب کی کارروائیوں پر بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں، نیب کی کارروائیوں سے حکومتی ہم آہنگی ظاہر کرتی ہے کہ ان کے پیچھے حکومت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جو سرمایہ کاری ہونے آرہی تھی اور سعودی عرب کے ولی عہد آرہے تھے تو ایسے میں کشمیر اور ایران میں ہونیوالوں دھماکوں سے پاکستان کو کیا فائدہ ہونا تھا ؟ اس کا نقصان ہی ہونا تھا اور ظاہر ہے کہ پاکستان اپنا نقصان کیوں کرے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان سے پہلے ہم یہ کہتے تھے کہ مجاہدین ہیرو ہیں ، پھر ایک وقت آیا کہ اچھے اور برے طالبان بنادیئے گئے ، تیسرے ایکشن پلان میں صرف ایک بیانیہ رہ گیا کہ یہ تمام لوگ ایک جیسے ہیں۔