ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا؟
حمل
24فروری اتوار۔ ذہنی صلاحیتوں اور روحانیت کے شوق میں اضافہ ہوگا اولاد سے خوشی ملے گی۔ محبت کے معاملات درست ہو سکیں گے۔ سفر فائدہ مند رہے گا۔
ثور
24فروری اتوار۔ سفر ملکی سطح کے پیش آسکتے ہیں البتہ جس منزل اور مقصد کے لئے روانہ ہوں وہاں متعلقہ افراد کو پہلے ہی اطلاع دیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ متعلقہ فرد اپنی جگہ نہ ملے۔
جوزا
24فروری اتوار۔ سیاسی و سماجی کاموں میں مصروفیت بڑھے گی۔ دوسرے شہر کا سفر فائدہ مند ثابت ہوگا۔ نا پسندیدہ جگہ رشتہ طے ہونے سے پریشانی ہو سکتی ہے۔
سرطان
24فروری اتوار۔ شریک کار سے معاملات میں تکرار بڑھے گی۔ نئی سواری کا سکھ نصیب ہو سکتا ہے۔ حاسد دشمن اپنے کئے پر شرمندہ ہوں ‘گے۔ تجارتی سفر پیش آسکتا ہے۔
اسد
24فروری اتوار۔ آپ کی سرگرمیاں اور حوصلے بلند ہیں آپ گفتگو کے دوران سخت موقف اختیار کر لیتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔جذباتی پن پر قابو پانا فائدہ مند رہے گا۔
سنبلہ
24فروری اتوار۔ نئی ملازمت کی پیش کش ہو سکتی ہے۔ بیرون ملک تعلیم حاصل کی کوشش کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ والدین کی صحت بہتر ہوگی۔ٹرانسپورٹ کے معاملات میں مزید استحکام حاصل ہوگا۔
میزان
24فروری اتوار۔ رکے ہوئے کام دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ دوستوں اور رشتہ داروں سے رابطہ ہوگا۔ دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کا پروگرام بنے گا۔ صحت درست رہے گی۔
عقرب
24فروری اتوار۔ گھر میں مہمانوں کی آمد ہو سکتی ہے۔ آرائش و زیبائش میں زیادہ مصروفیت رہے گی۔ خریداری کے مواقع مل سکیں گے لیکن محتاط رہ کر خریداری کریں۔
قوس
24فروری اتوار۔ تعلیم کے سلسلے میں رکاوٹیں دور ہو سکیں گی۔ آرام اور سکھ کی خاطر اخراجات میں اضافہ ہوگا۔ شریک حیات سے بحث و تکرار سے پرہیز کریں۔
جدی
24فروری اتوار۔ آپ بہت کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ضرورت سے زیادہ کام نہ کریں۔ صحت خراب ہو سکتی ہے۔کسی کی ضمانت دینے سے گریز کریں ورنہ بعد میں پریشانی ہو سکتی ہے۔
دلو
24فروری اتوار۔ بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہیں۔ غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔
حوت
24فروری اتوار۔ رکے ہوئے کاموں کو حل کرنے کے لئے کسی خاص رابطے کی ضرورت پڑے گی۔ کاروبار میں خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔