لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز، حارث رؤف کو جذباتی انداز میں مکا ہوا میں لہرانا مہنگا پڑ گیا

لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز، حارث رؤف کو جذباتی انداز میں مکا ہوا میں ...
لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز، حارث رؤف کو جذباتی انداز میں مکا ہوا میں لہرانا مہنگا پڑ گیا

  



شارجہ(ویب ڈیسک)  حارث رﺅف کو ملتان سلطانز کے ڈین کرسٹین کو رن آﺅٹ کرنے کے بعد جذباتی انداز میں مکا ہوا میں لہرانا مہنگا پڑ گیا۔

حارث رﺅف نے جمعہ کی شام ملتان سلطانز کے خلاف شیڈول میچ کے دوران ڈین کرسٹین کو اپنی ہی گیند پر رن آﺅٹ کرنے کے بعد جذباتی انداز میں مکا ہوا میں لہرایا تھا۔ ان کا انداز پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی شمار کیا گیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیسر کو میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ حارث رﺅف نے میچ کے دوران 4 اوورز میں 35 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف چھ وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔

مزید : PSL /PSL News Update /PSL Picture Gallery