میاں چنوں: ماں نے دو بچیوں کو نہر میں پھینک دیا، آشنا سمیت گرفتار

میاں چنوں: ماں نے دو بچیوں کو نہر میں پھینک دیا، آشنا سمیت گرفتار
میاں چنوں: ماں نے دو بچیوں کو نہر میں پھینک دیا، آشنا سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میاں چنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) میاں چنوں کے گاوں 84 پندرہ ایل کے قریب ماں نے دو بچیوں کو نہر میں پھینک دیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکے دوست کو گرفتار کر لیا۔ ریسکیو ٹیمیں بچیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
میاں چنوں کے نواحی گاوں 84 پندرہ ایل کے قریب مبینہ طور پر ماں نے اپنی دو بچیوں کو نہر میلسی لنک میں پھینک دیا۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کے خاوند شبیر نے بیان دیا ہے کہ رخسانہ بی بی اپنے آشنا قمر کے ساتھ فرار ہو رہی تھی کہ لوگوں نے پیچھا کیا اسی دوران رخسانہ نے اپنی دونوں بچیوں 7 سالہ عائشہ اور 3 سالہ کائنات کو نہر میں پھینک دیا جبکہ لوگوں نے دونوں کو پکڑ لیا۔
پولیس تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نہر میں پھینکنے والی بچیوں کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔