نوجوان نے اپنی منگیتر قتل کردی لیکن وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

نوجوان نے اپنی منگیتر قتل کردی لیکن وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا
نوجوان نے اپنی منگیتر قتل کردی لیکن وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں نوجوان نے اپنی منگیتر کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق خانیوال کی تحصیل کبیر والہ میں ملزم نے اپنی 16 سالہ منگیتر سے اس کا موبائل مانگا جسے اس نے دینے سے انکار کردیا، جس پر ملزم نے لڑکی کے سینے اور پیٹ پر چاقو سے پے در پے وار کیے اور گھر سے باہر کھڑے اپنے بھائی کے روکنے پر اس پر بھی چھری سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے بھائی کو علاج کے لئے ملتان منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔